ھنگو ،بگٹو میں ایک شخص کی قتل شدہ لاش برآمد

بدھ 1 جولائی 2015 18:18

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) ھنگو کے علاقہ بگٹو میں ایک شخص کی قتل شدہ لاش برآمد۔اس حوالے سے ایس ایچ اوتھانہ سٹی امجد حسین نے بتایا کہ بدھ کے روز اعلیٰ الصبح ہنگو کے علاقہ بگٹو میں چاربالہ کے پہاڑی سے ایک 30سالہ نامعلوم شخص کی قتل شدہ لاش برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

لاش مسخ شدہ ہونے کی وجہ سے نا قابل شناخت تھی۔جس کو ہنگو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر امانتاً دفن کر دیا۔پولیس نے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :