سندھ میں خرابی کی اصل جڑ پیپلزپارٹی کے نااہل حکمراں ہیں،محمداسلم ابڑو

37ٹی ایم اوزکی کرپشن کے الزام میں معطلی نے پیپلزپارٹی کی کاکردگی کاپرد ہ چاک کردیا،رہنما (ن)لیگ سندھ

بدھ 1 جولائی 2015 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) وفاقی حکومت کے تعاون سے کے فورمنصوبہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچے گا،منصوبے کیلئے وزیراعظم کی جانب سے فنڈزکی فراہمی اس بات کاثبوت ہے کہ وزیراعظم نوازشریف سندھ کے ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل اورصوبے میں امن اورخوشحالی دیکھناچاہتے ہیں ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑونے میڈیاہاؤس کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعلی ٰ کی جانب سے کراچی میں گرمی سے اموات کاذمہ دارکے الیکڑک کوقراردینے کامقصدسند ھ حکومت کی ناکامیوں پرپردہ پوشی کے سوا اورکچھ نہیں،37ٹی ایم اوزکی کرپشن کے الزام میں معطلی نے پیپلزپارٹی کی کاکردگی کاپرد ہ چاک کردیاہے ،اسلم ابڑونے کہاکہ سندھ میں بیوروکریسی سمیت محکمہ کے وزیربھی بدامنی ،لوٹ ماراورگرمی سے اموات پر برابرکے ذمہ دارہیں ،سندھ کے اسپتالوں میں ادویات کی قلت اورمریضوں کوطبی سہولیات کی عدم فراہمی پروزارت صحت سندھ کے سالانہ فنڈزکاحساب لیاجائے توکرپشن کے کالے کرتوت ازخودسامنے آجائیں گے ،سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑوکاکہناتھاکہ وزیراعظم کے دورے کراچی کے دوران بریفنگ میں سندھ حکومت نے کے الیکڑک کے خلاف روناروکراپنی نااہلی کوچھپانے کی ناکام کوشش کی ہے مگرکرپشن کے ڈرسے افسران کاملک سے فراراورراشی ٹی ایم اوزکی معطلی نے ثابت کردیاہے کہ سندھ میں خرابی کی اصل جڑ پیپلزپارٹی کے نااہل حکمراں ہیں۔

متعلقہ عنوان :