رمضان میں عوام سے کئے گئے وعدے دھر ے کے دھر ے رہ گئے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی

روز ہ داروں کو بجلی ، پا نی میسر ہے نہ منا سب دام پر اشیاء خو ر دو نو ش، گرانفروشوں ، منافع خوروں کیخلاف کارروائی کی جائے، مطالبہ

بدھ 1 جولائی 2015 18:21

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) عوامی نیشنل پارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران عوام سے کئے گئے تمام وعدے دھر ے کے دھر ے رہ گئے، روز ہ داروں کو نہ تو بجلی ، پا نی میسر ہے، اور نہ ہی منا سب دام پر اشیاء خو ر دو نو ش ، منا فع خو روں نے ضلعی پر ائس کنٹرول کمیٹی کے نر خنا مے یکسر مستر د کر کے کئی گنا قیمتیں بڑ ھا د یگی، جسے غریب عوام عا جز آکر روز مرہ اشیا ء ضر ور ت پو ر ا کر نے کی قوت خر ید جو اب دے گئی، بیان میں کہا گیا کہ صو بائی حکومت پر نٹ و الیکٹر ونک میڈ یا میں رمضان المبارک کے حو الے سے سستے با ز ار خصو صی پیکیج، بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ با ا لخصوص سحر و افطار کے دوران نہ کر نے، پینے کی پانی بہم پہنچا نے کے بلند و با نگ دعو ے تو کر رہے ہیں،لیکن حقیقت میں عوام یہ تمام عذ اب جھیل رہے ہیں، صو بائی حکومت اور ان کے ما تحت اداروں سے اپنی اپنی ذ مہ داریاں بر وقت ادا کر نے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا گیا کہ گر انفر و شوں اور منا فع خو روں کے خلاف کا روائی کر کے عوام کو منا سب دام اشیا ء ضر ور ت فر اہم کی جا ئے، واپڈ ا ،کیسکو اور واسا حکام سے لو ڈ شیڈ نگ سے اجتنا ب کر نے اور پینے کی پا نی پہنچا نے کا پر زور مطالبہ کیا گیا، تاکہ روز ہ دار مصا ئب و مشکلا ت کا شکار نہ ہو ں۔

متعلقہ عنوان :