افغانستان کی حدود سے پاکستان کے علاقے میں فائرنگ کی جارہی ہے: آئی ایس پی آر

muhammad ali محمد علی بدھ 1 جولائی 2015 18:31

افغانستان کی حدود سے پاکستان کے علاقے میں فائرنگ کی جارہی ہے: آئی ایس ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 1 جولائی 2015 ء) آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ افغانستان کی حدود سے پاکستان کے علاقے میں فائرنگ کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ افغانستان کی سرحدی حدود سے پاکستان کے علاقے انگوراڈہ میں مسلسل فائرنگ کی جارہی ہے۔ فائرنگ کے ساتھ ساتھ راکٹ بھی فائر کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان زخمی ہوئے ہیں۔ فائرنگ کی شروعات ہونے کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جواب دیا جارہا ہے۔