بلاول بھٹو زرداری نے منظور احمد وٹو کو ملاقات کیلئے کراچی طلب کرلیا

بدھ 1 جولائی 2015 18:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کوپنجاب میاں منظور احمد وٹو کو ملاقات کے لیے کراچی طلب کرلیا۔ یہ ملاقات شام 5بجے بلاول ہاؤس میں ہو گی۔

(جاری ہے)

صدر پیپلز پارٹی پنجاب چیئرمین بلاول بھٹو کو پنجاب میں پارٹی کی تنظیم سازی، مقامی حکومتوں کے آئندہ انتخابات، ننکانہ اور منڈی بہاؤالدین میں ضمنی انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی، پارٹی چھوڑنے والے احباب کے علاوہ اپوزیشن پارٹیوں سے پنجاب میں انڈرسٹینڈنگ کے بارے میں بریف کریں گے اور وہ کل رات واپس لاہور پہنچ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :