ڈیرہ اسما عیل خان میں ناتجربہ کار اور غیر لائسنس یافتہ چنگ چی کی بھرمار سے آئے روز حادثا ت جنم لینے لگے

بدھ 1 جولائی 2015 18:35

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)ڈیرہ اسما عیل خان میں ناتجربہ کار اور غیر لائسنس یافتہ چنگ چی کی بھرمار سے جہاں آئے روز حادثا جنم لے رہے ہیں وہیں ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے، شہر میں بڑی تعداد میں کم عمر بچے چنگ چی چلا رہے ہیں جو ناتجربہ کاری کی وجہ سے آئے روز کوئی نہ کوئی حادثہ کر بیٹھتے ہیں جس میں شہریوں کی بڑی تعداد بری طرح متاثر ہو رہی ہے، اسی طرح غیر لائسنس یافتہ چنگ چی کی بڑی تعداد شہر میں ٹریفک کے مسائل پیدا کررہی ہے، رمضان المبارک کے ایام میں جہاں خریداروں کے باعث شہر میں رش ہوتا ہے وہیں ٹریفک کے مسائل سے شہریوں کے لیئے تکلیف میں مزید اجافہ ہوجاتا ہے ، شہریوں نے مقامی انتظامیہ سے اس ضمن میں خصوصی اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے