پاکستان رمضان میں کلمہ توحید کی بنیاد پر قائم ہوا، برمی مسلمانوں کے ساتھ ہمارا رشتہ بھی کلمہ طیبہ کی نسبت سے استوار ہے، جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا نصر جاوید

بدھ 1 جولائی 2015 18:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا نصر جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان رمضان المبارک میں کلمہ توحید کی بنیاد پر قائم ہوا، برمی مسلمانوں کے ساتھ ہمارا رشتہ بھی کلمہ طیبہ کی نسبت سے استوار ہے۔ انڈونیشیاء میں مقیم برمی مہاجرین کے لیے رہائشی شیلٹر کی تعمیر اور سحر و افطار کا اہتمام دینی فریضہ سمجھتے ہیں۔

تھر میں قحط ہو یا بلوچستان میں مشکل حالات انسانیت کے جذبے سے سرشار مسلمانوں نے ہمیشہ ان کی مدد کی۔ دعوت و خدمت کے ذریعے ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلزار ہجری کے مقامی لان میں افطار ڈنر سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

مولانا نصر جاوید نے کہا کہ مسلم ممالک کا متحد ہونا اسلام دشمنوں کے لیے سب سے بڑی مصیبت بنتا جا رہا ہے۔ امریکا مسلمانوں کو توڑنا چاہتا تھا وہ آج متحد ہو رہے ہیں۔ جو کل کا امریکا تھا وہ آج نہیں ہے۔ افغانستان میں ذلت آمیز شکست نے امریکی سرمایہ دارنہ نظام کو ڈبو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے، کشمیریوں کی خواہشات کا اظہار ہے۔ کشمیر کی تحریک آزادی کو روکنے کے لیے بھارت کی تمام تر کوششیں سعی لاحاصل رہیں گی۔ نوجوان حکمت و دانائی کا دامن تھام کر دعوت و خدمت کے لیے کمربستہ ہوجائے۔ مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے پہلے بھی ناکام رہے، ان شاء اﷲ اب بھی ناکام ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :