حضرت علی ؓکے یوم شہادت پرفول پروف سیکورٹی اور شہری سہولتوں کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ

بدھ 1 جولائی 2015 18:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں حضرت علی ؓکے یوم شہادت کے سلسلہ میں مرکزی جلوس اور مجالس کے موقع پر سیکورٹی اور شہری سہولتوں کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔انھوں نے تمام متعلقہ اداروں کو سیکورٹی اور شہری سہولتوں کی فراہمی کے احکاما ت جاری کئے،اس موقع پر علما کرام مذہبی رہنماؤں اور جلو س کے منتظمین بھی مو جو د تھے ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حضرت علی ؓکے یوم شہادت کے موقع پر جلو س کے راستوں اور مجالس کے مقامات پرفول پروف سیکورٹی انتظامات کیے جائیں گے اور شہر ی ادارے شہری سہولتوں کو یقینی بنائیں گے،شہری ادارے تمام شہری سہولتیں فراہم کر نے کے لیے خصو صی اقدامات کریں گے۔

اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ کے الیکٹرک اس موقع امام بارگاہوں اور جلوس کے مقامات پر بجلی کی فراہمی کو بلا تعطل فراہمی کے لیے خصو صی انتظامات کرے گی ، اس ضمن میں کے الیکٹرک کسی خرابی کی صورت میں بجلی کے تعطل سے بچنے کے لیے متباد ل انتظامات کرے گی ۔

(جاری ہے)

فیصلہ کیا گیا کہ واٹر بورڈ پانی کی فراہمی کے خصو صی انتظامات کر ے گا اور سیوریج کی شکایت سے بچنے کے لیے اقدامات کرے گا اس بات کو یقینی بنا ئے گا کہ جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں اور مساجد کے اطراف سیوریج کی شکا یا ت نہ ہو۔

جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اور دیگر متعلقہ شہری ادارے مرکزی جلوس اور دیگر جلوسوں کے راستوں پر ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی مرمت کے لئے ترجیحی اقدامات کریں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز سمیت تمام متعلقہ بلدیاتی ادارے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کسی بھی قسم کی وال چاکنگ ہورڈنگز اورنازیبا پوسٹرز نہ ہوں۔جلوس اور مجالس کے مقا مات پر صفائی کے خصوصی انتظامات اور ٹریفک کے متبادل انتظامات کیے جائیں گے تا کہ جلوس میں شر کت کر نے والوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جلو س کے شرکا کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ اس ضمن میں ریلوے اسپورٹس گراؤنڈ پر پارکنگ کے خصو صی انتظامات کیے جائیں گے ۔اس ضمن میں ریسپارنس ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ رابطہ و تعاون سے فوری نوعیت کی دشواریاں دور کر کے سہولتوں کو بہتر بنا یا جا سکے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ و تعاون کو یقینی بنانے اور رکاوٹوں کو دور کر نے میں منتظمین کی مدد کریں گے اور اپنے اپنے اضلاع میں انتظامات کی نگرانی کریں گے، اجلا س میں ایڈیشنل کمشنر کراچی ون جاوید صبغت اﷲ مہر ، ڈی آئی جی کراچی جنوبی ڈاکڑ جمیل، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،بلدیہ عظمیٰ کراچی تمام ڈی ایم سیز، چیف فائیر آفیسر،کے الیکڑک کے نمائندے ،واٹر اینڈ سیو ریج بورڈ اور دیگر انتظامیہ پولیس اور شہر ی اداروں کے افسران کے علاوہ علامہ عباس کمیلی، علامہ اطہر عباس،علامہ ظہیر حسن عابدی، علامہ ناصر عباس ، سلمان مجتبیٰ،شبر رضا،ڈاکٹر عارف حسین موسیٰ عابدی، شمس الحسن شمسی اور محمد علی نقوی بھی مو جو د تھے۔