الخدمت فاؤنڈیشن کراچی میں جدیدمدر اینڈ چائلڈ کئیر اسپتال تعمیر کر رہی ہے ،نعمت اﷲ خان

بدھ 1 جولائی 2015 18:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) سابق ناظم کراچی نعمت اﷲ خان نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن گلشن حدید کراچی میں جدیدمدر اینڈ چائلڈ کئیر اسپتال تعمیر کر رہی ہے،الخدمت فریدہ یعقوب (MCHC)اسپتال وسیع وعریض رقبے پر محیط ہے جہاں زچہ وبچہ کو دور حاضر کی تمام جدید سہو لتیں میسر آئیں گی ،یہ بات انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن سب آفس میں منعقدہ اجلا س سے خطاب میں کہی ،اجلاس میں انہیں اسپتال کی اب تک ہو نے والی تعمیرات سے متعلق آگاہ کیا گیا ،نعمت اﷲ خان نے ذمہ داران کو ہدایات دیں کی وہ اسپتال کی تعمیرات مجوزہ معیار اور مقررہ وقت پر مکمل کریں تا کہ اسپتال کا آغاز طے شدہ قت پر کیا جا سکے ،نعمت اﷲ خان نے کہا کہ اسپتال پر 85 فیصد کام مکمل ہو چکا اسپتال کے قیام سے ٹھٹھہ‘ سجاول‘ گڈاپ‘ گھارو اور گلشن حدید اور اطراف کے تقریباً 40 لاکھ افراد اسپتال سے استفادہ کرسکیں گے جب کہ یہ دور حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوگا جس میں جدید لیبارٹری‘ فارمیسی‘ جنرل وارڈ‘ زچہ وبچہ کے لیے جدید OT‘ لیبر رومز‘ ICU‘ شعبہ اطفال اور وسیع انتظارگاہ شامل ہیں جب کہ اسپتال جدید مانیٹرنگ سسٹم اور سیکورٹی سے آراستہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن لوگوں کو صحت کی سہو لتیں فراہم کرنا چا ہتی ہے ،اسپتال کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے ، انہوں نے کہا کہ گلشن حدید میں اسپتال کے قیام ایک منفرد منصوبہ ہے اور یہ لوگوں کیلئے آسانیوں اور ان کی فلا ح کا ذریعہ ثابت ہو گا ، نعمت اﷲ خان نے کا کہ ایسے مزید اسپتال قائم کرنا ہمارا مشن ہے ،مخیر حضرات ہمارے اس مشن میں ہمارا ساتھ دیں ۔

متعلقہ عنوان :