بھارت نے باولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لیے آل راونڈر محمد حفیظ کو ویزا جاری کر دیا

بدھ 1 جولائی 2015 18:47

بھارت نے باولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لیے آل راونڈر محمد حفیظ کو ویزا جاری ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) بھارت نے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ویزا جاری کر دیا ہے ۔ پی سی بی نے آئی سی سی کو ویزے کے اجراء بارے آگاہ کر دیا ۔قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ ویزہ مسائل کی وجہ سے بالنگ ٹیسٹ دینے کے لئے بھارت روانہ نہیں ہو سکے تھے جسکے باعث امکان ہے کہ محمد حفیظ سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ کے مطابق محمد حفیظ کو سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے کولمبو سے پالی کیلے بلالیا گیا ہے ۔گزشتہ روز بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے محمد حفیظ کو بائیو مکینک ٹیسٹ کے لئے چنئی کا ویزا جاری کر دیا گیا ہے جسکے بعد بورڈ نے آئی سی سی کو بھی آگاہ کر دیا ہے ۔پی سی بی نے باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کے لئے آئی سی سی سے نئی تاریخ مانگی ہے جس کا جواب تاحال موصول نہیں ہوا ۔ قومی کرکٹر کا بالنگ ٹیسٹ اب تیسرے ٹیسٹ میچ کے بعد ہی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :