پاکستان کا انڈونیشیا میں فوجی طیارے کے المناک حادثہ پر تعزیت کا اظہار

بدھ 1 جولائی 2015 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پاکستان نے انڈونیشیا میں فوجی طیارے کے المناک حادثہ پر تعزیت کا اظہار کیا ہے جس میں فوجی اہلکاروں سمیت 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کو اس المناک حادثہ اور قیمتی جانی نقصان پر بہت دکھ اور افسوس ہوا ہے۔ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں ہم انڈونیشیا کی حکومت اور جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :