قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کا اجلاس ٗ سیکرٹری اطلاعات نے مستقل کے پلان بارے آگاہ کیا

جنوبی ایشیا میں موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر تمام ٹی وی چینلز پر پبلک سروس میسج کے طور موسم کی پیشن گوئی کی جائے ٗکمیٹی ارکان

بدھ 1 جولائی 2015 18:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ کا اکیسواں اجلاس بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین پیر محمد اسلم بودلہ کی زیر صدارت ہوا۔ کمیٹی کے ارکان نے پیر محمد اسلم بودلہ کو اسٹینڈنگ کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ وزارت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ کے سیکریٹری محمد اعظم نے اسٹینڈنگ کمیٹی کو وزارت اور اس کے متعلقہ اداروں کی ایڈمنسٹریشن، امور، مقاصد اور مستقبل کے پلان کے بارے میں آگاہ کیا۔

کمیٹی نے تجویز پیش کی کہ جنوبی ایشیا میں موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر تمام ٹی وی چینلز پر پبلک سروس میسج کے طور موسم کی پیشن گوئی کی جائے جس کا اعلان ریڈیو اسٹیشنوں پر بھی ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ عوام کو موسم کی بروقت پیشنگوئی کے لئے ایک میکنزم تیار کرنے کے سلسلے میں موسمیاتی تبدیلی بارے قائمہ کمیٹی کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس کیا جائے۔

اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی محمد طلال چوہدری، میاں محمد فاروق، طاہر اقبال چوہدری، زیب جعفر، پروین مسعود بھٹی، عارفہ خالد پرویز، مریم اورنگزیب، عمران ظفر لغاری، بیلم حسنین، ڈاکٹر محمد اظہر خان جدون، ملک محمد عامر ڈوگر، نعیمہ کشور خان اور وزارت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ اور اس کے متعلقہ اداروں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :