پریس کونسل آف پاکستان نے سکھر کے دو صحافیوں کے اغواء کی رپورٹ طلب کرلی

بدھ 1 جولائی 2015 18:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پریس کونسل آف پاکستان نے سکھر کے دو صحافیوں کے اغواء کی رپورٹ طلب کرلی۔ پریس کونسل آف پاکستان نے مقامی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کا سختی سے نوٹس لیا ہے جس میں بتایا گیا کہ پشاور میں صحافتی کمیونٹی نے سکھر میں دو صحافیوں کے اغواء کے واقعہ پر احتجاج کیا ہے۔

(جاری ہے)

پریس کونسل آف پاکستان نے سندھ حکومت سے بھی کہا ہے کہ وہ صحافیوں کی بازیابی کے سلسلے میں ہونے والی کوششوں میں مزید تیزی لائے۔

پریس کونسل آف پاکستان نے اس سلسلے میں حکام کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ حاکم علی ابڑو کو دو ماہ پہلے اور شاہد علی کو جون 2015ء کے شروع میں سکھر سے اغواء کیا گیا تھا۔ پی سی پی نے مغویوں کی بازیابی کے لئے مطالبہ کیا ہے اور اغواء کی اس واردات کو صحافیوں کے خلاف ایک جرم قرار دیا ہے اور اس عمل کو صحافتی کمیونٹی کو ہراساں کرنے کے مترادف اور انفارمیشن کی آزادانہ ترسیل میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :