پاکستان اور روس کے اقتصادی تعلقات میں بڑے بریک تھرو کا امکان

روس پاکستان میں ایل این جی پائپ لائن بچھانے کے منصوبے میں سرمایہ کاری پر رضا مند توقع ہے وزیراعظم نواز شریف کے دورہ روس کے دوران معاہدہ پر دستخط ہوجائیں گے

بدھ 1 جولائی 2015 18:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پاکستان اور روس کے اقتصادی تعلقات میں بڑے بریک تھرو کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ روس پاکستان میں ایل این جی پائپ لائن بچھانے کے منصوبے میں سرمایہ کاری پر رضا مند ہوگیا ہے۔ توقع ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ روس کے دوران معاہدہ پر دستخط ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

اعلیٰ سفارتی ذرائع کے مطابق روس اور پاکستان نے طویل سرد جنگ کے بعد دوطرفہ اقتصادی و معاشی تعلقات کو بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے اس سلسلے میں روس کراچی سے لاہور تک ایل این جی پائپ لائن بچھانے پر رضا مند ہوا ہے منصوبے پر روس دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان 70ء کی دہائی کے بعد اقتصادی تعلقات میں نیا موڑ آیا ہے اور توقع ہے وزیراعظم نواز شریف کے آئندہ ہفتہ دورہ روس کے دوران معاہدہ باضابطہ طے پا جائے گا۔