عمران نے جس جس پر الزام لگایا ان سے معافی مانگیں ٗمسلم لیگ (ن

بدھ 1 جولائی 2015 18:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)مسلم لیگ (ن )کے رہنما ؤں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جواب میں منظم دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ٗ عمران خان نے جس جس پر الزام لگایا ان سے معافی مانگیں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے باہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہاکہ دھرنے میں جوکفن لیکر پھرتے تھے ان کا کیا ہوا سوال پوچھاگیاتھاکیا انتخابات میں کسی نے منظم دھاندلی کی تھی جس کا تحریک انصاف نے کوئی جواب نہیں دیا کیونکہ تحریک انصاف کے پاس ثبوت تھے ہی نہیں ۔

مسلم لیگ (ن )کے رہنماء طلال چوہدری نے کہاکہ عمران خان نے کل جعلی دستاویز دکھائے اور کہا ہم نے ثبوت دے دئیے اگر عمران خان صاحب کے پاس ثبوت نہیں تھے تو اتنا ڈراما کیوں کیا عمران خان صاحب آپ معافی مانگیں سب سے،آپ کا بھانڈاپھوٹ چکا۔ عمران خان صاحب جوکہتے ہیں اس کا عملی ثبوت پیش کیا کریں ۔