میاں چنوں،ناسا میں کام کرنے والے پاکستانی سائنسدان عبدالغفور کو کزن نے دولت ہتھیانے کیلئے قتل کردیا

بدھ 1 جولائی 2015 19:52

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) مبینہ طور پر امریکی خلائی ادار ہ ناسا میں سائنسدان پاکستان نژاد عبدالغفور کو اسکے کزن نے دولت ہتھیانے کیلئے مبینہ طور پر قتل کردیا،تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی خلائی ادرہ ناسا کے سائنسدان عبد الغفور ولد محمد شفیع جوکہ گزشتہ دنوں اپنے آبائی گاؤں 115/پندرہ ایل.

(جاری ہے)

115/15میں اپنے چچا ذات ضیاء نامی شخص کے پاس رہائش پذیرتھے،کہ سائنسدان عبدالغفور اس دوران پاکستان میں موجود اپنی تمام جائیداد جائیداد فروخت کرکے اسکی رقم مستحق اور غریبوں دینے کا ارادہ کیا،جس پر مبینہ طور پرضیاء نے 21جولائی کو اسکی جائیداد 80لاکھ روپے میں فروخت کی،جس رقم اپنی دوبیٹیوں اور ایک بیٹے کے بنک اکاؤنٹ میں جمع کروادی،پتہ چلنے پر مدعی چوہدری افضال عاصم ولداقبال عاصم نے ڈی ایس پی میاں چنوں کے دفتر کے سامنے درجنوں لوگوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ اسکے چچا ذات بھائی عبدالغفورکو ضیاء وغیرہ نے جان بوجھ کر اسکی جائیداد کی رقم ہتھیانے کیلئے قتل کردیا ہے،اور اسکو خاموشی سے گاؤں لانے کی بجائے سپرد خاک کردیا ہے،ملزمان کیخلاف ایف آئی اے کیلئے درخواست دے دی گئی ہے،جن کیخلاف کاروائی میں عمل لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :