آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر تو ڑدی ،افواج پاکستان ن کے دہشت گردوں کیجانفشانی کے مقا بلہ کی ہے تاریخ گواہ رہیگی

امیر جما عۃ الدعوۃ پروفیسر حافظ سعید کی افطا ر ڈنر کے بعد میڈیا سے گفتگو

بدھ 1 جولائی 2015 19:52

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) امیر جما عۃ الدعوۃ پروفیسر حافظ سعید نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر تو ڑ کر رکھ دی ہے ،افواج پاکستان نے جس جانفشانی سے دہشت گردوں کا مقا بلہ کیا ہے تاریخ اس کی گواہ رہیگی اور آئندہ کو ئی بھی وطن عزیز کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرا ت نہیں کر سکے گا۔ وہ گزشتہ روز یہاں افطا ر ڈنر کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ بر ما میں مسلمانوں کی نسل کشی میں ہندوستان براہ راست ملو ث ہے ہندوستان اپنی ڈوبتی ہو ئی معشیت کو سہارا دینے کے لئے وہاں پورٹ تعمیر کر نا چاہتا ہے تا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ پا یہ تکمیل تک نہ پہنچے اور اپنے عزائم و مقاصد بر ما سے حا صل کر سکے لیکن یہ گیدر ہندوستان کی خواہش دل میں ہی رہ جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کشمیر میں اپنی ظالما نہ پالیسیوں کو لا گو کر نا چا ہتا ہے مگر یہ اس کی بھو ل ہے کہ کشمیری عوام ہندوستان سے الحاق چاہتی ہیں بلکہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں جس کا واضح ثبو ت کشمیر میں پاکستان کا پر چم لہرا یا جا نا ہے اور آنے والیوقت میں کشمیر پاکستان کا حصہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پا کستانی پر چم کو لہراتا دیکھ کر ہندوستا ن کی راتوں کی نیندین حرام ہو چکی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ یمن اور داعش کے پیچھے امریکی ہا تھ ملو ث ہیں امریکہ اپنا اسلحہ بیچنے کی غر ض سے دونو ں مما لک کو آپس میں لڑا رہا ہے ۔داعش کا کو ئی وجود نہیں یہ صر ف امریکی ایجنٹ ہیں جو مسلم مما لک میں مسلما نوں کے خلاف کا م کر رہے ہیں بلکہ اب بھارت بھی داعش کی مدد سے پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیاں کروانا چاہتا ہتا تا کہ وطن عزیز کو ہر فورم پر بدنا م کیا جا سکے ۔

انہوں ایم کیو ایم کے را سے روابط کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے یقین دہا نی کروائی ہے کہ اس معا ملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور ریا ست کے خلاف کا م کر نے والوں کے خلاف عبرت نا ک اقداما ت کئے جا ئینگے تا کہ آئندہ کو ئی ایسی غلطی نہ کرے۔