تفتیش مکمل نہ ہو سکی، این آئی ایچ کے پانچ اہلکار 13 کروڑ کی دوائی خراب ہونے اور غفلت کے الزام میں دو ماہ سے جیل میں

بدھ 1 جولائی 2015 20:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) این آئی ایچ اور وزارت قومی صحت سروس کی طرف سے تفتیش مکمل نہ ہونے کی وجہ سے قومی ادارہ صحت کے پانچ اہلکار 13 کروڑ کی دوائی خراب ہونے اور غفلت برتنے کے الزام میں دو ماہ سے جیل میں ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے اپریل میں قومی ادارہ برائے صحت کے ایک سٹور پر چھاپہ مارا جہاں سے بڑے پیمانے پر خراب شدہ ادویات برآمد کی گئیں اور ٹیم نے ادارہ صحت کے پانچ اہلکار بھی گرفتار کئے تھے ان میں سے دو کا تعلق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن دو کا قومی ادارہ صحت اور ایک اہلکار کا تعلق صوبائی کو آرڈنیشن سے تھا ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ ہمارا کیس مضبوط ہونے کی وجہ سے جج نے ملزم کی ضمانت مسترد کردی جبکہ چھ اہلکاروں نے گرفتار ہونے سے پہلے ہی ضمانت حاصل کرلی تھی و۔

زیر برائے قومی ادارہ صحت سائرہ افضل تارڑ نے میڈیا بریفنگ کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ وزارت صحت نے ایک ایسا عمل تیار کیا ہے جس سے مستقبل میں ایسے ہونے والے واقعات سے بچا جاسکتا ہے میجر تفتیشی کمیٹی مظہر نثار نے بتایا ہے کہ ادارہ کے اہلکاروں کی غفلت کی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا ہے

متعلقہ عنوان :