عوامی مسائل کی شنوائی کیلئے اب وزیراعلیٰ پنجاب شکایات وین چلے گی

وزیراعلیٰ پنجاب ایوان وزیراعلیٰ میں بیٹھ کر براہ راست عوام سے گفتگو کرینگے

بدھ 1 جولائی 2015 20:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) عوامی مسائل کی شنوائی کیلئے اب وزیراعلیٰ پنجاب شکایات وین چلے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب اایوان وزیراعلیٰ میں بیٹھ کر براہ راست عوام سے گفتگو کرینگے۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملٹی میڈیا وین خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی ٹی بی نے2موبائل وین خریدنے کیلئے محکمہ خزانہ سے ایک کروڑ 10لاکھ کی رقم مانگ لی ہے۔ یہ وین وزیراعلیٰ پنجاب کو صوبے بھر کے شکایات ومسائل سے براہ راست آگاہ کریگی۔ سرکاری افسروں سے موقع پر ہی عوام کو درپیش مسائل پر جواب طلب کیا جائیگا اور اس حوالے سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کام کریگا۔

متعلقہ عنوان :