ورلڈ بینک نے محکمہ صحت کی کارکردگی کا پول کھول دیا

محکمہ صحت نے غیر ملکی ایجنسیوں سے12ارب روپے کے فنڈز لیے مگر ہیلتھ انشورنس ہسپتالوں کا تعمیراتی کام اور بہتر علاج کا ہدف مکمل نہ کیا جاسکا

بدھ 1 جولائی 2015 20:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) ورلڈ بینک نے محکمہ صحت کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔ محکمہ صحت نے غیر ملکی ایجنسیوں سے12ارب روپے کے فنڈز لیے مگر ہیلتھ انشورنس ہسپتالوں کا تعمیراتی کام اور بہتر علاج کا ہدف مکمل نہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک نے پنجاب حکومت کی صحت کے پروگراموں میں کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دی گئی ہے۔ اس لیے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو دی گئی ترتیب ناکامی ہے۔ اس وقت ورلڈ بینک محکمہ صحت پراجیکٹس پر2 ارب 21 کروڑ روپے کی فنڈنگ کررہاہے۔ محکمہ نے ان فنڈز سے ایک بھی منصوبہ مکمل نہ کرسکا۔ محکمہ صحت نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اگست میں مقررہ اہداف حاصل کرلیں گے۔