یونیورسٹیز ہوٹلز میں مہمانوں کی آمد پر پابندی، ملحقہ مساجد کی مانیٹرنگ سخت

مشکوک سرگرمیوں، یونیورسٹیز میں تبلیغ کے نام پر شر پسند عناصر کی نگرانی کے لئے ادارے کا سربراہ ذمہ دار ہوگا

بدھ 1 جولائی 2015 20:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)صوبہ بھر کی تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز سمیت سیکرٹری داخلہ،آئی جی پولیس ، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن اور دیگر اعلیٰ افسران کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی مہمانوں کو بلائیں تاہم غیر معینہ مدت کے لئے ہاسٹلز میں طالب علموں اور پروفیسرز کی طرف سے مہمانوں کو بلانے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر کی یونیورسٹیز کی حدود میں واقعہ مساجد کی بھی سختی سے مانیٹرنگ کی جائے اور کسی بھی شخص کو رات کا قیام مسجد میں کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔طلباء کی جانب سے کی جانیوالی کسی بھی مشکوک سرگرمیوں، یونیورسٹیز میں تبلیغ کے نام پر شر پسند عناصر کی نگرانی کے لئے ادارہے سربراہ ذمہ دار ہوگا۔