غیر معیاری آٹا،گھی بنانے والی ملز کی مانیٹرنگ شروع

پہلے مرحلے میں”دونمبر“ اشیاء فروخت کرکے انسانی زندگیوں سے کھیلنے والی ملز کے لائسنس منسوخ کئے جائیں گے

بدھ 1 جولائی 2015 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)حکومت پنجاب کی ہدایت پر تمام ضلعی کمشنر ز کی طرف سے غیر معیاری اور مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائی کے ساتھ ساتھ غیر معیاری آٹا،گھی بنانے والی ملز کی مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عوامی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے حکومت نے”دونمبر“ اشیاء فروخت کرکے انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے سے کسی قسم کی رعایت نہ برتنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ پہلے مرحلے میں معیاری آٹا بنانے والی فلور ملز اور گھی بنانے والے کارخانوں کی مانیٹرنگ شروع کی گئی ہے جن کے لائسنس فوری طور پر منسوخ کئے جائیں ۔