سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں والے ملازمین کی ڈگریاں چیک کرنے کا فیصلہ

بدھ 1 جولائی 2015 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)حکومت پنجاب نے سیاسی بنیادوں پر بھرتی کا شبہ ہونے والے ملازمین کی اسناد چیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں پہلے مرحلے پر صوبہ بھر میں ”ایجوکیٹرز بھرتی ہونیوالے امیدواروں“ کی اسناد کو چیک کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایجوکیٹرز کی آسامیوں پر بھرتی ہونیوالے افراد میں کئی ایسے امیدوار بھی شامل ہیں جن کی ڈگریاں جعلی ہیں اور یہ سیاسی طور پر بھرتی ہوئے ہیں ان کی اسناد کی تصدیق کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔