یکم جولائی کو تمام شیڈولڈ بنک اور مالیاتی ادارے بند رہے

بدھ 1 جولائی 2015 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)نئے مالی سال کے آغاز پر یکم جولائی کو تمام شیڈولڈ بنکس اور مالیاتی ادارے بند رہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بنک آف پاکستان ، اسٹیٹ بنک بینکنگ سروسز آف پاکستان کی طرف سے مالی سال کے اختتام اور کھاتہ داروں کی حساب اور بینک کا نفع نقصان کا حساب کرنے کے لئے ہر سال یکم جولائی کو بینک بند رہتے ہیں۔