اْمت مسلمہ کے دامن میں سوائے محبت رسول ﷺکے اور کچھ بھی نہیں ہے‘ملی مجلس شرعی

حکمران بیرونی امداد کی طرف دیکھنے کے بجائے اللہ کی طرف رجوع کریں،مشترکہ بیان

بدھ 1 جولائی 2015 20:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) ملی مجلس شرعی نے کہا ہے کہ مغربی ایجنڈے پر کام کرنے والوں کا راستہ روکنا اسلام‘ ملک او رجمہوریت کی خدمت ہو گی, یہ اْمت فاقہ کشی تو برداشت کر لے گی ناموس رسالتﷺ کے تحفظ کے لئے اپنی جان تک قربان کر دے گی نعلین مصطفیٰ ﷺ کی نوک پر دنیا کی ساری سلطنتیں قربان کی جا سکتی ہیں اْمت مسلمہ کے دامن میں سوائے محبت رسول ﷺکے اور کچھ بھی نہیں ہے،قادیانی ہوں یا ان کے آلہ کار اپنی ناپاک سازشوں میں ناکام ہوں گے ، قانون تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کے لئے ہم اپنا تن من دھن قربان کردیں گے۔

(جاری ہے)

مرکزی دفتر علامہ اقبال ٹاؤن میں ہونے والے اجلاس سے ملی مجلس شرعی کے رہنماو ؤں صدر مفتی محمد خان قادری،سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد امین، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،جامعہ نعیمیہ کے مولانا راغب حسین نعیمی،تنظیم اسلامی کے حافظ عاکف سعید،جماعة الدعوة کے مولانا امیر حمزہ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے حافظ بابر فاروق رحیمی،جماعت اہلحدیث کے مولانا شکیل الرحمن ناصر،مرکزی جماعت اہلسنت کے علامہ سید ارشد حسین گردیزی، جامعة المنتظرکے مولانا نیاز حسین نقوی سمیت دیگر نے کہا کہ ملک میں امن کے قیام کے لیئے کوششوں کوآگے بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے، حکمران بیرونی امداد کی طرف دیکھنے کے بجائے اللہ کی طرف رجوع کریں انہوں نے کہا کہ ملی مجلس شرعی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذکے لئے جدو جہد میں مصروف عمل ہے۔