عالم اسلام میں داعشق خطرناک حد تک اپنی سرگرمیوں میں مصروف ہے‘مفتی پیر سید مصطفی اشرف رضوی
داعشق میں یورپی نوجوان نسل کی شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اس کے پیچھے اسلام دشمن قوتیں ملوث ہیں،اجتماع سے خطاب
بدھ 1 جولائی 2015 20:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) عالم اسلام میں داعشق خطرناک حد تک اپنی سرگرمیوں میں مصروف ہے اور اس وقت داعشق سے عالم اسلام کو بہت بڑا خطرہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار عالمی جماعت اہلسنت کے مرکزی امیر مفتی پیر سید مصطفی اشرف رضوی، پیرسیدشاہدحسین گردیزی، علامہ محمدنذیر نقشبندی، مولانا محمدآصف جامی ودیگر نے آستانہ شاہ گردیز مغلپورہ لاہور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ داعشق کو یہودونصاریٰ اور اسلام دشمن قوتوں کی سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعشق میں یورپی نوجوان نسل کی شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اس کے پیچھے اسلام دشمن قوتیں ملوث ہیں۔ مسلمان ممالک اپنے تمام مسائل مزاکرات سے حل کریں۔ علماء نے کہا کہ داعشق کے وحشیانہ عمل کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔(جاری ہے)
اس وقت ان کے اس وحشیانہ عمل سے دنیا بھر میں اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی گہری سازش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام امن ومحبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ اسلام نے فرقہ وارانہ دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ لہذامسلمانوں کو چاہیے کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ اور قرآن وسنت کو اپنے لئے مشعل راہ بنائیں۔ انہوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ پاکستان ترکی اور عالم عرب سے ملکر فوراً اسلامی سربراہی کانفرنس طلب کرے۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.