جی ایس پی پلس کے کامیاب ریویو کیلئے تیاری مکمل کر لی ہے ،انجینئر خرم دستگیر خان
گزشتہ سال تمام مسائل کے باوجود جی ایس پی پلس کی بدولت پاکستان کی تجارت کو استحکام ملا، یورپی یونین کو پاکستان کی برآمدات میں قریباًبیس فیصد اضافہ ہوا،وفاقی وزیر تجارت
بدھ 1 جولائی 2015 20:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر تجارت انجنیئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزارت تجارت نے جی ایس پی پلس کے کامیاب ریویو کیلئے تیاری مکمل کر لی ہے، گزشتہ سال تمام مسائل کے باوجود جی ایس پی پلس کی بدولت پاکستان کی تجارت کو استحکام ملا اور یورپی یونین کو پاکستان کی برآمدات میں قریباًبیس فیصد اضافہ ہوا،ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تجارت نے پاکستان میں متعین جرمنی کے سفیر ڈاکٹر سرل نن سے الوداعی ملاقات کے دوران کیا۔
جرمن سفیر رواں ماہ میں اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جرمن سفیر نے کہا کہ جرمنی پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا اور دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے لئے گئے اقدامات کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
وفاقی وزیرتجارت نے کہا کہ وہ جرمنی کے پاکستان کیلئے خیر سگالی کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،جی ایس پی پلس کے حصول میں جرمنی کی پاکستان کیلئے حمایت سے ثابت ہو گیا کہ جرمنی پاکستان کا حقیقی دوست ہے اور دوسرے مما لک کو بھی پاکستان کی حمایت پر آمادہ کر کے جرمنی نے ثابت کیا کہ وہ پاکستانی عوام کی معاشی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔
انھوں نے اس امرکو بھی سراہا کہ جرمنی نے آنے والے سالوں میں پاکستان کو جی ایس پی پلس کیلئے حمایت کا یقین دلایا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حال ہی میں جرمن وفد نے پاکستان کا کامیاب دورہ کیا اس سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔تجارتی تعلقات میں مزید بہتری کیلئے وزیر تجارت آئندہ چند ماہ میں ملک کے نمایاں کاروباری حضرات کے ہمراہ جرمنی کا دورہ کریں گے اور جرمنی کے مختلف شہروں کے چیمبرز آف کامرس میں کاروباری حضرات سے ملاقات کریں گے۔وفاقی وزیر نے جرمن سفیر کو بتا یا کہ وزارت تجارت جرمنی میں ہونے والی تجارتی نمائشوں میں پاکستان کی شمولیت کو یقینی بنائے گی، اس ضمن میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان جلد ہی اپنا لائحہ عمل طے کرے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جی ایس پی پلس کے پاکستان کی تجارت پر انتہائی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور آئندہ چند برسوں میں اس میں مزید بہتری ہوگیمزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.