کراچی،سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی

وفاقی ٹیکس محتسب میں ایڈوائزر یاسین طاہر کی مدت ملازمت میں ساتویں بار توسیع کی تیاری شروع

بدھ 1 جولائی 2015 20:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) وفاقی ٹیکس محتسب کے ادارے میں من پسنداور قریبی عزیزواقارب کو ریٹائرمنٹ کے باوجود مدت ملازمت میں توسیع دینے کا سلسلہ جاری ہے ،سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وفاقی محتسب میں ایڈوائزر یاسین طاہر کی مدت ملازمت میں ساتویں بار توسیع کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب میں گزشتہ ادوار کی طرح من پسند افسران اور عزیز واقارب کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی ٹیکس محتسب میں سینئر ایڈوائزر یاسین طاہر کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد ایک بار پھر توسیع کے لئے خاموشی سے تیاری کی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ یاسین طاہر 6سال قبل سرکاری ملازمت سے ریٹائرڈ ہوچکے ہیں اور گزشتہ6سال سے ہر سال ان کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کر دی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب میں ایڈوائز کے عہدے کے لئے باقاعدہ اخبار میں اشتہار دینا ضروری ہے تاہم مذکورہ نشست کے حوالے کوئی بھی اشتہار نہیں دیا گیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ پاکستان کسی بھی ریٹائرڈ ملازم کی مدت ملازمت میں توسیع میں سختی سے احکامات جاری کئے ہوئے ہیں کہ کسی بھی ریٹائرڈ ملازم کو مزید توسیع نہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :