پرائیوٹ طلبہ کو رجسٹریشن و دیگر فیس بینک ڈرافٹ کی صورت جمع کرانا لازمی ہے، رجسٹرار جامعہ کراچی

بدھ 1 جولائی 2015 20:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان کے اعلامیہ کے مطابق پرائیوٹ طلبہ وطالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنی رجسٹریشن ،امتحانی فیس ،ڈگری اور ڈگری کی تصدیق کی فیس بصورت پے آرڈر / بینک ڈرافٹ بنام یونیورسٹی آف کراچی جمع کرانا لازمی ہوگا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ دیگر فیسیں بھی پے آرڈر کی صورت میں ہی قابل قبول ہونگی۔واضح رہے کہ کیش کی صورت میں فیس قابل قبول نہیں ہوگی۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ امیدواروں کو پے آرڈر / بینک ڈرافٹ کی پشت پر اپنا نام واضح طور پر درج کرنا چاہیئے