امریکہ میں وہیل چیئر پر بیٹھے ملزم نے بینک لوٹ لیا
بدھ 1 جولائی 2015 20:35
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) امریکی شہر نیو یارک کی پولیس ایک ایسے مشتبہ ملزم کی تلاش میں ہے، جو بظاہر معذور ہونے کی وجہ سے ایک وہیل چیئر پر بیٹھا تھا لیکن اس نے نہ صرف ایک مقامی بینک کو لْوٹا بلکہ فرار ہونے میں بھی کامیاب رہا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق واقعہ پیر انتیس جون کے روز پیش آیا۔ پولیس کے بیان کے مطابق وہیل چیئر پر بیٹھا ہوا یہ مسلح شخص نیو یارک کے علاقے کوئنز میں سانتاندربینک کی ایک برانچ میں داخل ہوا۔
بینک کے سکیورٹی کیمروں کی فوٹیج کے مطابق یہ ملزم سہ پہر کے وقت اس بینک میں داخل ہوا۔ اس نے ایک تحریری پیغام کے ذریعے ایک کاوٴنٹر پر کیشیئر کو آگاہ کیا کہ وہ مسلح ہے اور تمام نقدی اس کے حوالے کر دی جانی چاہیے۔(جاری ہے)
بینک کیشیئر نے خطرہ محسوس کرتے ہوئے خاموشی سے وہ سارا کیش ملزم کے حوالے کر دیا جو اس کے پاس موجود تھا۔ پولیس کے مطابق متعلقہ کیشیئر کے پاس اس وقت قریب 1200 ڈالر موجود تھے جن کے ساتھ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ملزم کی عمر بظاہر تیس برس کے لگ بھگ تھی۔ اس نے سرمئی رنگ کی عموما جوگنگ کے لیے استعمال ہونے والی ایک ایسی ’سوَیٹ شرٹ‘ پہن رکھی تھی، جو ہْوڈی کہلاتی ہے۔اس بینک ڈکیتی کے بارے میں نیو یارک کے مقامی میڈیا نے لکھا ہے کہ ملزم نے کیشیئر سے نقدی لے کر جیب میں ڈالی اور اپنی وہیل چیئر کو دھکا لگاتا ہوا عمارت سے باہر نکل گیا جبکہ کسی نے دوڑ کر اس کا پیچھا کرنے کی کوشش نہیں کیمتعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.