پی ٹی سی ایل نے لینڈلائن صارفین کے لیے عیدی آفر متعارف

بدھ 1 جولائی 2015 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) ملک بھر میں آئی سی ٹی سروسز فراہم کرانے والی سب سے بڑی کمپنی،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے لینڈلائن صارفین کے لیے عیدی آفر متعارف کرا دی ہے۔ اس آفر کے تحت پی ٹی سی ایل اپنے صارفین کو دو نئی ہنڈا سٹی کاریں اور دس موٹر سائیکلز دے رہی ہے۔ کمپنی کی جانب سے عیدی آفر پی ٹی سی ایل صارفین کی جانب سے لینڈ لائن سروسز کے انتخاب اور پی ٹی سی ایل کی تمام سروسز پر مسلسل اعتماد پر اظہار تشکر کی ایک کڑی ہے ۔

کاریں اور موٹر سائیکلز یکم جولائی اور چودہ جولائی2015 کو ہونے والے لکی ڈراز میں دیے جائیں گے۔ عیدی آفر تمام ایکٹو لینڈلائن، براڈبیند اور سمارٹ ٹی وی صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ صارفین اپنے لینڈلائن کا موجودہ بل مقررہ تاریخ سے پہلے جمع کروا کے لکی ڈرا میں شامل ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

آصف انعام، ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ پی ٹی سی ایل وائر لائن بزنس، کا کہنا ہے کہ ہم پی ٹی سی ایل میں تمام طبقات کی ضروریات کے مطابق بہترین وائس اور ڈیٹا کی سہولیات مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

عیدی آفر اپنے لینڈ لائن صارفین کی جانب سے پی ٹی سی ایل کی سروسز پر اعتماد کا شکریہ ادا کرنے کی طرف ایک قدم ہے۔ پی ٹی سی ایل کی لینڈ لائن وائس ٹیلی فونی اور براڈ بینڈ سروسز ملک بھر کے دو ہزار سے زائد شہروں اور قصبوں میں رابطہ فراہم کرتی ہے۔ کمپنی کی وائس ٹیلی فونی سروس سمارٹ لنک ایپ کے ذریعے مبائل فونز پر بھی میسر ہے جس سے صارفین کہیں بھی کسی بھی وقت بہترین کوالٹی کی وائس سروسز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے www.ptcl.com.pk یا www.facebook.com/PTCL.Official ملاحظہ فرمائیں۔