پی سی بی نیشنل سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کیخلا ف ایک روز بین الاقوامی سریز کیلئے کرکٹ سکواڈ تشکیل دیدیا‘

ناموں کی فہرست حتمی منظوری کیلئے پی سی بی کے چیئرمین کو بھجوادی گئی

بدھ 1 جولائی 2015 20:41

پی سی بی نیشنل سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کیخلا ف ایک روز بین الاقوامی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پی سی بی نیشنل سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کیخلا ف ایک روز بین الاقوامی سریز کیلئے کرکٹ سکواڈ حتمی طور پر تشکیل دیدیا اور ان ناموں کی حتمی منظوری کیلئے پی سی بی کے چیئرمین کو بھیج دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جنید خان‘ عمر اکمل اور محمد سمیع ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں جبکہ فاسٹ باؤلر وہاب ریاض بھی فٹنس ٹیسٹ کلیئرنہیں کرپائے۔ ان کی جگہ احسان عادل کو ٹیم میں شامل کیا جارہاہے دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد ‘ شعیب ملک‘ اظہر علی‘ محمد حفیظ‘ بابر اعظم‘ سرفراز احمد‘ یاسر شاہ‘ محمد رضوان‘ اسد شفیق‘ راحت علی‘ بلال آصف اور انور علی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :