“یا کلک “نے پاکستان میں جدید انٹرنیٹ سیٹلائٹ سروسز شروع کردی

بدھ 1 جولائی 2015 20:52

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) دبئی کی کمپنی یا کلک نے پاکستان میں جدید ترین اور تیزرفتار انٹرنیٹ سیٹلائٹ سروسز کی فراہمی شروع کردی ہے۔اب بھی پاکستان کے کئی شہراور دور دراز کے علاقے انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہیں،تاہم اب انقلابی تبدیلی آنے کوہے۔ دبئی کی کمپنی یا کلک(YahClick) نے پاکستان میں اپنے آپریشن کا آغازکردیا ہے۔

اس سلسلے میں ہونیوالی افتتاحی تقریب میں کمپنی کے چیف کمرشل آفیسرڈیوڈمرفی نیکہاکہ ہرپاکستانی انٹرنیٹ کی جدید اورتیزرفتارسہولت حاصل کریگا۔یا کلک پاکستان میں براڈبینڈ سٹیلائٹ انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی شروع کررہی ہے،ہماری کمپنی ایک چھوٹی ڈش اور موڈیم فراہم کریگی اور صارف کوفوراً بلاتعطل ،تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت میسر آ جائینگی۔

(جاری ہے)

یہ انٹرنیٹ سروس ہرشہر اوردیہات میں عام شخص کی دسترس میں ہوگی۔یا کللک کمپنی کی مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیاء کے 28 ملکوں میں سروسز فراہم کررہی ہے،پاکستان میں دورافتادہ اورکم ترقی یافتہ علاقوں میں کم ترین آپریشنل کاسٹ اوربڑے انفراسٹریکچر لگائے بغیر بارڈر ٹو بارڈر سٹیلائیٹ انٹرنیٹ سروس پہنچائی جائیگی۔یا کلک انٹرنیٹ سروسز سٹیلائیٹ سے منسلک ہوں گی جو راویتی طریقوں اور ٹیکنالوجی سے مختلف ہے،دور دراز علاقوں میں تیزرفتار سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کی فراہمی سے معاشرتی ،معاشی ،تجارتی اورتعلیمی شعبوں میں انقلابی تبدیلی آئے گی اور اطلاعات کی فراہمی راستہ آسان ہوگا۔

افتتاحی تقریب میں کمپنی کے سربراہ مسعود شریف محمود کاکہناتھاکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ان کی درخواست پرانٹرنیٹ سروسز فراہمی کا لائسنس جاری کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :