بینکوں سے 50 ہزار یومیہ کیش نکلوانے والوں پراعشاریہ چھ فیصد ٹیکس عائد

بدھ 1 جولائی 2015 20:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) ایف بی آر نے کہا ہے کہ یکم جولائی سے بینکوں سے کیش نکلوانے پر اضافی ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یومیہ 50 ہزار روپے کیش نکلوانے پر اعشاریہ چھ فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا جبکہ پے آرڈر، چیک بینک ڈرافٹ اور چیک ٹرانسفر سمیت ہر طرح کی ٹرانزیکشن پر ٹیکس لاگو ہوگا۔اس ٹیکس کا اطلاق صرف نان فائلرز پرہوگا تاہم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں پر 0.25 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔اس سلسلے میں تمام بینکوں کو خطوط لکھ دیے گئے ہیں کہ وہ آج سے ٹیکس وصولی شروع کردیں۔ ٹیکس کا مقصد ٹیکس گوشواروں کی تعداد کو بڑھانا ہے۔