بھارت میں طالبعلم کے ایڈمشن کارڈ پر کتے کی تصویر چسپاں کر دی گئی

بدھ 1 جولائی 2015 21:00

بھارت میں طالبعلم کے ایڈمشن کارڈ پر کتے کی تصویر چسپاں کر دی گئی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) بھارت میں طالبعلم کے ایڈمشن کارڈ پر اس کی جگہ کتنے کی تصویر چسپاں کر دی گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے شہر مدنا پور میں ایک طالب علم سومیا دیپ ماہتو نے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں داخلہ ٹیسٹ کے لئے جب اپنا ایڈمشن کارڈ ادارے کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا تو وہاں اس کی تصویر کی جگہ کتے کی تصویر تھی۔

اس کے ساتھ سومیا دیپ ماہتو کے گھر کا ایڈریس اور دیگر کوائف بھی درج تھے۔ طالب علم متعلقہ ادارے میں شکایت درج کروائی لیکن پولیس نے الٹا طالب علم کو ہی حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔واضح رہے کہ کہ ماہتو نہایت غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے جبکہ گھر کا نظام چلانے کے لئے سائیکل کی دکان پر کام کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس نے میٹرک میں 71.4 فیصد نمبر حاصل کئے تھے اور مزید تکنیکی تعلیم لینے کے انسٹیٹیوٹ میں درخواست دی تھی ۔

دوسری جانب مغربی بنگال ٹیکنیکل ایجوکیشن کے وزیر اجوال بسواس کا کہا تھا کہ اس معاملے کا ذمہ دار طالب علم خود ہے۔ اس نے حکومت کو بدنام کرنے کے لئے آن لائن فارم پر کتے کی تصویز لگائی۔ میڈیا کے ذریعہ معاملہ سامنے آنے پر ٹیسٹ لینے والے ادارے نے ایڈمشن کارڈ سے تصویر کو ہٹا دیا ہے۔ اجوال بسواس نے مزید کہا کہ یہ کام غلط ارادے سے کیا گیا ہے کیونکہ ایک لاکھ 33 ہزار طلبہ امتحان میں شریک ہو رہے ہیں مگر ان میں سے کسی نے شکایت نہیں کی۔ اگر ماہتو نے یہ کام نہیں کیا تو یقینا اس انٹرنیٹ کیفے سے یہ کام کیا گیا ہے جہاں سے فارم بھرا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :