حکومت نے رمضان بازاروں میں معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کی سبسڈی دے کر تاریخی رمضان پیکج دیا‘بلال یاسین
صوبائی وزیر نے صارفین کے فیڈ بیک میں کم نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کو سراہا ہے،خریداروں کا رش رمضان بازاروں پر اعتماد کا اظہار ہے
بدھ 1 جولائی 2015 21:03
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)صوبائی وزیر خوراک و چیئر مین کابینہ پرائس کنٹرول کمیٹی بلال یاسین نے ڈیرہ غازیخان کے رمضان بازاروں کا اچانک معائنہ کیا۔ انہوں نے مختلف سٹالز پر جا کر اشیاء کے معیار ، وزن اور قیمتوں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ خریداری کیلئے آئے ہوئے لوگوں سے سہولیات کے بارے میں معلوم کیا۔ اس موقع پر کیبنٹ کمیٹی میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب مبشر رضا ، سپیشل سیکرٹری زراعت سید گلزار حسین شاہ ، ایم پی اے وحید گل سمیت دیگر اراکین بھی شامل تھے۔
صوبائی وزیر نے غلہ منڈی ڈیرہ او ر کوٹ چھٹہ کے رمضان بازاروں کے معائنہ کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے رمضان بازاروں میں معیاری اشیاء سستے داموں فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے کی سبسڈی دے کر تاریخی رمضان پیکج دیاہے جس کا مقصد کم وسیلہ کے حامل افراد کو معاشی ریلیف فراہم کرنا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ہر رمضان بازار کیلئے علیحدہ فنڈز مختص کیے گئے ہیں ،کلوز سرکٹ کیمروں سمیت دیگر ذرائع سے رمضان بازاروں کی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جا رہاہے جس کی نگرانی براہ راست وزیر اعلی خود کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے آٹا ، چینی ، گھی ، کوکنگ آئل سمیت منتخب اشیاء پر بھاری سبسڈی دی ہے علاوہ ازیں تاجر تنظیموں اور کاشتکاروں کے تعاون سے رمضان بازاروں میں پھل ، سبزی اور دیگر اشیائے خوردونوش سستے داموں فراہم کی جا رہی ہیں ۔ اس بات کا منہ بولتا ثبوت خریداروں کا رش رمضان بازاروں پر اعتماد کا اظہار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج کا معائنہ اس سلسلے کی کڑی ہے تاکہ حقیقی صورتحال کا جائزہ لیاجاسکے - صوبائی وزیر نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان کے صارفین کے فیڈ بیک میں کم نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کو سراہا ہے۔ اس موقع پر کمشنر محمد ثاقب عزیز ، آ رپی او رحمت اﷲ نیازی ، ڈی سی او ندیم الرحمن ، ڈی پی او غلام مبشر میکن سمیت متعلقہ افسران موجود تھے ۔مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.