پنجاب ویسٹ مینجمنٹ، ٹرانسپورٹ سمیت کئی شعبوں میں ترکی کے تجربہ سے استفادہ کر رہا ہے‘ کمشنر لاہور ڈویژن

یہ پارک پاکستان کی تاریخ و ثقافت کو فطرت کی ہم آہنگی سے خوبصورت بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا‘ کمشنر لاہور ڈویژن ترک وفد کو گریٹر اقبال پارک کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی،مصطفی اذکان، ثریا آتونشک اور امینہ طاؤل ترک وفد میں شامل تھے

بدھ 1 جولائی 2015 21:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا ہے کہ پنجاب ویسٹ مینجمنٹ، ٹرانسپورٹ سمیت کئی شعبوں میں ترکی کے تجربہ سے استفادہ کر رہا ہے، وزیراعلی پنجاب استنبول کو ہمیشہ نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔کمشنر لاہور ڈویژن نے ان خیالات کا اظہار ترک وفد کے ساتھ گریٹر اقبال پارک کے حوالے سے اجلاس کے دوران کہی۔

ترک وفد کو گریٹر اقبال پارک کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

مصطفی اذکان، ثریا آتونشک اور امینہ طاؤل ترک وفد میں شامل تھے جبکہ کمشنر لاہور ڈویژن کے ہمراہ وائس چیئرمین پی ایچ اے افتخار احمد، ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری، ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل احمد، نبیلہ رشید جی ایم نیسپاک، عادل نذیر چیف آرکیٹکٹ نیسپاک، ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان، ایڈیشنل کمشنر وسیمہ عمر و دیگر افسران اجلاس میں شریک تھے۔

ترک وفد نے گریٹر اقبال پارک کے حوالے سے نیسپاک کے تیار کردہ ڈیزائن کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پارک پاکستان کی تاریخ و ثقافت کو فطرت کی ہم آہنگی سے خوبصورت بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔وہ بھی پارک کے حوالے سے اپنی تجاویز حکومت پنجاب کو پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :