وہاڑی،تیزرفتاربس کی ٹکر،موٹرسائیکل سوارخاتون جاں بحق،دوافرادزخمی

بدھ 1 جولائی 2015 21:06

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء)تیز رفتار نامعلوم بس کی ٹکر ، موٹر سائیکل سوار ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد شد ید زخمی ، ریسکیو 1122کی ٹیم نے فسٹ ایڈ دے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کردیا جبکہ بس ڈرائیور بس سمیت فرار ، پولیس تھانہ صدرنے کارروائی شروع کردی واقعات کے مطابق گزشتہ شب لڈن روڈ پر موٹر سائیکل پرتین افراد جا رہے تھے کہ پُل محسن کے قریب تیز رفتار نامعلوم موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس پر ایک عورت اکبر ی بی بی موقعہ پر جاں بحق ہو گئی جبکہ دوافراد شوکت وغیرہ شد ید زخمی ہو گئے جس پر پو لیس تھانہ صدر نے موقع پر پہنچ کر کا رروائی شروع کردی ہے۔