Live Updates

عمران خان 2018تک دھاندلی کا واویلا کرتے رہیں گے‘ترجمان پنجاب حکومت

عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرنا چاہیے ‘ سید زعیم حسین قادری

بدھ 1 جولائی 2015 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ عمران خان 2018تک دھاندلی کا واویلا کرتے رہیں گے-دھاندلی کا شور مچانے والے اب عوام سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، انقلاب کے دعوے نقش برآب ثابت ہوئے ہیں-سید زعیم حسین قادری نے عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اور تبدیلی لانے کے دعوے کرنے والوں نے خیبرپختونخوا میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے رتی پر بھی کام نہیں کیا-عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو اپنی ناکامیوں کااعتراف کرلینا چاہیے -انہوں نے کہا کہ دھاندلی کا واویلا کرنے والے ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں،انہیں قوم کے کئی ماہ دھرنوں میں ضائع کرنے پر حساب دینا ہوگا - سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں دیکھ سکتے -

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات