تنویر زمانی نامی عورت پاکستان کے اندر یا پاکستان سے باہر کہیں بھی یہ پارٹی کی عہدیدارنہیں ہے، ترجمان پیپلزپارٹی

بدھ 1 جولائی 2015 21:12

تنویر زمانی نامی عورت پاکستان کے اندر یا پاکستان سے باہر کہیں بھی یہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان نے ٹی وی چینلز پر تنویر زمانی نامی عورت کے انٹرویو نشر ہونے کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر یا پاکستان سے باہر کہیں بھی یہ عورت پارٹی کی عہدیدارنہیں ہے اور نہ ہی ان کی باتوں کا پاکستان پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق ہے ۔

(جاری ہے)

تنویر زمانی کے ٹاک شو ز ، انٹرویو کے حوالے سے ترجمان کا مزید کہا کہ ان کی باتیں پارٹی کی ترجمانی و عکاسی نہیں کرتی ۔

متعلقہ عنوان :