بینک الفلاح نے پاکستان میں ماسٹر کارڈ انٹرنیٹ گیٹ وے سسٹم متعارف کرادیا

بدھ 1 جولائی 2015 21:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) بینک الفلاح نے حال ہی میں پاکستان میں ماسٹر کارڈ انٹرنیٹ گیٹ وے سسٹم (MIGS) متعارف کرانے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ سسٹم انٹرنیٹ پر کریڈٹ کارڈز کے ذریعے لین دین کی سہولت فراہم کر کے آن لائن تاجروں اور ویب سائٹس کو خریداروں کے ساتھ مربوط کرتا ہے۔ یہ ایک بہت اہم پارٹنرشپ ہے کیونکہ اس کے ذریعے پاکستان میں کارڈز سروس کا صفِ اوّل کا فراہم کنندہ بینک الفلاح اور ادائیگیوں کے شعبے میں جدّت کا ترجمان ماسٹر کارڈ انٹرنیشنل ایک پلیٹ فارم پر آگئے ہیں۔

اس موقع پر عاطف باجوہ، صدر اور سی ای او،بینک الفلاح نے کہا: ’’ہم پاکستان میں گھریلو اور کاروباری صارفین اور پارٹنرز کے لیے سہولت اور افادیت پیدا کرنے والا عالمی معیار کا payments ایکو سسٹم تیار کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

بینک الفلاح کاروبار کا حصول کرنے والےflagship مرچنٹس کو متحرّک کر کے MIGS کے ذریعے ملک میں ای - کامرس کے دائرۂ کار میں ترقی لائے گا۔

‘‘اورنگزیب خان، کنٹری منیجر - پاکستان اور افغانستان، ماسٹر کارڈ نے کہا:’’ پاکستان میں payments کو ارتقاء کی منازل طے کرنے کے سفر میں ہمیں بینک الفلاح کے ساتھ یہ معاہدہ کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ کاروباری مالکان اب بآسانی اپنے کاروبار کو آن لائن کرکے صارفین کو ادائیگی کی سہولت اور حفاظت پیش کرسکتے ہیں۔‘‘

متعلقہ عنوان :