مون سون بارشوں اور سیلاب کے خطرے کے پیش نظر چیف انجینئرنگ ایڈوائزر چیئرمین فیڈرل فلڈ کمیشن اسلام آباد میں فلڈ کمیونیکیشن سیل قائم

بدھ 1 جولائی 2015 21:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) ملک بھر میں مون سون بارشوں اور سیلاب کے خطرے کے پیش نظر چیف انجینئرنگ ایڈوائزر/ چیئرمین فیڈرل فلڈ کمیشن اسلام آباد میں فلڈ کمیونیکیشن سیل قائم کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق چیف انجینئر فیڈرل فلڈ کمیشن عالمگیر خان حالیہ مون سون سیزن کے دوران فلڈ ڈیوٹیز اور رپورٹنگ کے حوالے سے فوکل پرسن ہونگے۔

(جاری ہے)

فلڈ کمیونیکیشن سیل موسم ،سیلاب ،بارشوں اور دیاؤں میں پانی کے بہاؤ کے حوالے سے اعدادوشمارفلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن ،لاہور،پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد،واپڈہ اور چار وں صوبائی ہیڈکوارٹرز میں قائم فلڈ وارننگ سینٹر سے معلومات حاصل کرے گا۔بارشوں اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کے حوالے سے معلومات بھی فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن سے حاصل کی جائیں گی۔حاصل ہونیو الا تمام ڈیٹا وفاقی اور صوبائی سطح پر سیلابی سرگرمیوں کے حوالے سے قائم تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔پورے مون سون سیز ن کے دوران متعلقہ عملہ 24گھنٹے ان ٹیلی فون نمبروں 051-9244621.0519244616پر ڈیوٹی پر موجود رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :