سندھ ہائیکورٹ نے سول ایوی ایشن کی جانب سے نجی ائیر لائن ائیر انڈس کا آپریشن منسوخ کرنے کا حکم معطل کردیا

بدھ 1 جولائی 2015 21:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) عدالت عالیہ نے سول ایوی ایشن (سی اے اے)کی جانب سے نجی ائیر لائن ائیر انڈس کا آپریشن منسوخ کرنے کا حکم معطل کرتے ہوئے (سی اے اے)کو حکم دیا ہے کہ ائیر انڈس کو آپریشن جاری رکھنے دیا جائے،فاضل عدالت نے ائیر لائن کا لائسنس بھی بحال کردیا ہے،بدھ کو مقدمے کی سماعت کے دوران ائیر انڈس کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ لائسنس معطل کرنے سے قبل (سی اے اے)کو ائیر لائن کو شوکاز نوٹس جاری کرنا تھا،تاہم ایسا نہیں کیا گیا،بلکہ مسافروں کی سیکیورٹی کا معاملہ قرار دیکر منگل کو یک طرفہ طور پر ائیر انڈس کا لائنس معطل کرتے ہوئے (سی اے اے)نے آپریشن روکنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ائیر انڈس کی بدھ کی صبح سے دوپہر تک کوئی پرواز روانہ نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :