نیب نے آئی جی سندھ کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کر دیا

بدھ 1 جولائی 2015 21:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) نیب نے موجودہ آئی جی سندھ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا، تحقیقات کی منظوری چیئرمین نیب نے دی، سازو سامان کی خریداری میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی۔ بدھ کو چیئرمین نیب کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ پولیس کے کرپٹ افسران کے خلاف تحقیقات شروع کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے موجودہ آئی جی سندھ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

تحقیقات کی منظوری چیئرمین نیب کی صدارت میں اعلیٰ سطح اجلاس میں دی گئی۔ ہیڈ کوارٹر علیم جعفری، اے آئی جی لاجسٹک تنویر طاہر، ایس پی آصف رزاق اور مدت کاظمی کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ چیئرمین نیب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سازوسامان کی خریداری میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی اور اے آئی جی فنانس نے جعلی بلوں کی مد میں اربوں روپے خرد برد کئے۔ چیئرمین نیب نے ہدایت دی ہے کہ شواہد مٹانے سے قبل آئی جی سندھ اور اے آئی جی فنانس کو ہٹایا جائے۔ ایس ایس پی مقصود میمن کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :