ملازمین کی برطرفی کیخلاف ’’پرال‘‘ کے ملازمین کاچیئرمین وممبرآئی ٹی فیڈرل بورڈآف ریونیوکے خلاف مظاہرہ، ایف بی آرہاؤس کے دونوں گیٹ بندکردئیے

بدھ 1 جولائی 2015 21:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) سپریم کورٹ کے حکم کے برخلاف 120ملازمین کی برطرفی کیخلاف ’’پرال‘‘ کے ملازمین کاچیئرمین وممبرآئی ٹی فیڈرل بورڈآف ریونیوکے خلاف مظاہرہ، ایف بی آرہاؤس کے دونوں گیٹ بندکردئیے جبکہ اعلیٰ افسران کوپیچھے والے گیٹ سے باہرنکلناپڑا۔

(جاری ہے)

بدھ کوفیڈرل بورڈآف ریونیوکے ساتھ منسلک نجی کمپنی (پاکستان ریونیوآٹومیشن پرائیویٹ لمیٹڈ) کے ملازمین کاایف بی آرہاؤس کے باہرمظاہرہ کرتے ہوئے کہناتھاکہ تقریباًایک سال قبل سپریم کورٹ نے سٹے آرڈرجاری کرکے ایف بی آرکے اعلیٰ حکام کوپرال کے ملازمین کے ملازمین کونکالنے سے روک دیا تھامگراس کے باوجودایف بی آرکے چیئرمین طارق باجوہ اورممبرآئی ٹی نے 120ملازمین کی برطرفی کے آرڈرزجاری کیے جوسپریم کورٹ کے احکامات کی کھلم کھلاخلاف ورزی اورتوہین عدالت ہے۔

اس پرملازمین نے شدید نعرے بازی واحتجاج کیا اورایف بی آرہاؤس کے دونوں گیٹ بندکردئیے جس کیوجہ سے فیڈرل بورد آف ریونیوکے ممبران ودیگراعلی حکام کوپچھلے گیٹ سے باہرنکلناپڑا