Live Updates

قومی اسمبلی کی تنخواہ ملی تو شوکت خانم کو عطیہ کردوں گا: عمران خان

muhammad ali محمد علی بدھ 1 جولائی 2015 21:25

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 1 جولائی 2015 ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر انہیں قومی اسمبلی کی تنخواہ ملی تو وہ اسےشوکت خانم کو عطیہ کردیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں غیر حاضری پر تنخواہ نہیں ملنی چاہیئے تاہم اگر انہیں تنخواہ ملی تو وہ اسے شوکت خانم کو عطیہ کردیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے تنخواہ نہ لی تو یہ حکومت کے پیٹ میں چلی جائے گی اس لیے اس سے بہتر ہے کہ تنخواہ کی رقم شوکت خانم کو عطیہ کردی جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات