ایس ای سی پی نے بے ضابطگیوں پر پاک میزان اورریلائنس کیپیٹل پرائیویٹ کی رجسٹریشن معطل کر دی

بدھ 1 جولائی 2015 21:25

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) سیکیورٹیزاینڈایکسچینج کمیشن نے بے ضابطگیوں پر دو بروکریج کمپنیوں پاک میزان پرائیوٹ لمیٹڈاورریلائنس کیپیٹل پرائیویٹ لمیٹڈکی رجسٹریشن معطل کر دی ، آڈیٹرزنے ان کمپنیوں کے نیٹ کیپیٹل بیلنس کے سرٹیفیکٹ کی تصدیق سے معذرت کی تھی۔تفصیلات کے مطابق سیکورٹیزاینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے حال ہی میں تمام رجسٹرڈ بروکر کمپنیوں کے نیٹ کیپیٹل بیلنس کی تصدیق کا عمل شروع کیا تھاجس میں ان بروکر کمپنیوں کے آڈیٹرز سے براہ راست ان کمپنیوں کے کیپیٹل بیلنس کے سرٹیفیکیٹ کی تصدیق لی گئی۔

یہ سرٹیفیکیٹ ایک بروکر کمپنی کی جانب سے سٹاک مارکیٹ میں حصص کالین دین کر نے کے لئے کمپنی کی مالی پوزیشن واضح کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران کراچی اسٹاک ایکس چینج میں رجسٹرڈ بروکریج ہاؤس، پاک میزان پرائیوٹ لمیٹڈ اور لاہور اسٹاک ایکس چینج میں رجسٹر ڈ بروکر ہاوس، ریلائنس کیپیٹل پروئیویٹ لمیٹڈ کے آڈیٹرز نے ان کمپنیوں کی جانب سے ایس ای سی پی کو جمع کروائے گئے نیٹ کیپیٹل بیلنس کے سرٹیفیکٹ کی تصدیق سے معذرت کی تھی۔

لہٰذا ایس ای سی پی کو جعلی سرٹیفکیٹ جمع کروانے پر ان دونوں بروکر کمپنیوں کے خلاف انکوائری شروع کی گئی اوریہ ثابت ہونے پر دونوں بروکر کمپنیوں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بروکر اینڈ ایجنٹ رجسٹریشن رولز 2001کے تحت ان دونوں بروکر کمپنیوں کی رجسٹریشن چھ ماہ کے لئے معطل کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :