اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ، دوسرے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دے کر اولمپک کیلئے کولیفائی کرلیا

پاکستان کو اولمپک میں شرکت کرنے کیلئے پانچویں پوزیشن کا میچ جیتنا ہوگا پاکستان کی جانب سے واحد گول عمر بھٹہ آخری ہاف میں کیا

بدھ 1 جولائی 2015 21:30

اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ، دوسرے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان ..

اینٹورپ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) بیلجیم کے شہراینٹورپ میں جاری ورلڈ ہاکی لیگ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دے کر اولمپک کیلئے کولیفائی کرلیا ، پاکستان کو اولمپک میں شرکت کرنے کیلئے پانچویں پوزیشن کا میچ جیتنا ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہاکی لیگ کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دیدی جس کے بعد انگلینڈ نے 2016ء میں ہونیوالے اولمپکس میں کولیفائی کرلیا ۔

انگلینڈ کی جانب سے میچ کے آغاز میں ہی پاکستان کے ہاف میں تابڑ توڑ حملے کیے گئے ، انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے ہاف کے چوتھے منٹ میں پہلا گول کیا جبکہ دوسرا گول پہلے ہی ہاف کے نویں منٹ میں کرکے پاکستان کے خلاف فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول آخری ہاف میں کیا گیا ، پاکستان کی جانب سے واحد گول عمر بھٹہ نے کیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان ورلڈ ہاکی لیگ میں اس سے پہلے چار میچ کھیل چکا ہے جن میں سے ایک میں فتح اور ایک میں شکست ہوئی جبکہ بھارت اور فرانس کے ساتھ پاکستا کے میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے تھے۔

پاکستان نے پولینڈ کیخلاف 2-1سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ آسٹریلیا کے ہاتھوں گرین شرٹس کو 6-1سے عبرتناک شکست ہوئی تھی ،روایتی حریف بھارت کیخلاف سنسنی خیز مقابلہ کے بعد میچ 2-2گول سے برابر رہا تھا اور فرانس کیخلاف بھی میچ 2-2گول سے برابر رہاتھا۔

متعلقہ عنوان :