Live Updates

عمران خان کے الزامات سے مجھے دکھ ہوا تاہم وہ میرے دوست ہیں اور رہیں گے: نجم سیٹھی

muhammad ali محمد علی بدھ 1 جولائی 2015 21:36

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 1 جولائی 2015 ء) سابق وزیر اعلی پنجاب نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے الزامات سے انہیں دکھ ہوا تاہم وہ اب بھی ان کے دوست ہیں اور رہیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و تجزیہ نگار اور سابق نگراں وزیر اعلی پنجاب نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے ان پر لگائے گئے الزامات سے انہیں شدید دکھ ہوا۔ ایک سال تک انہیں بدنام کیا گیا تاہم ایک دن آئے گا جب عمران خان ان سے معذرت کریں گے۔نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ عمران خان ان کے دوست ہیں اور رہیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :