وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے سے جمہوریت کو مزید استحکام ملے گا ،حامد رضا

بدھ 1 جولائی 2015 21:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) یو نین کونسل 67آئی ٹین سے امیدوار برائے چےئرمین سید حامد رضا نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کی سفارش کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے جمہوریت کو مزید استحکام ملے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آئی ٹین مرکزمیں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا 31سال بعد وفاق میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے عوام کے بنیادی مسائل کا ازالہ ہوگا تاہم بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہی ہونے چاہئے کیونکہ اس سے عوام کو صیح نمائندے منتخب کرنے میں آسانی ہوگی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر کرانے کی سفارش کی ہم بھرپور تائید کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاق میں بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہونے چاہئے انہوں نے کہا کہ علاقہ کے عوام کی خدمت ہی میری زندگی کا نصب العین ہے اور میں نے عوام کے پر زور اصرار پر عملی سیاست میں قدم رکھا ،مہنگائی ، بد امنی ، لاقانونیت او رلوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے جبکہ حکمران ان مسائل کو حل کرنے کے بجائے کرسی بچانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں قوم کی تقدیر اس وقت تک نہیں بدل سکتی جب تک اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ کامیابی حاصل کرکے علاقہ کے درینہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے